اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے تصادم سے گریز کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ایران کے جوہری معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں عثمان جدون نے کہا کہ کسی متبادل انتظام کے طے پانے تک جے سی پی او اے کے فریم ورک کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں کونسل کے اندر اور باہر اختلافات مزید گہرے ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں اس مسئلے کے حل سے مزید دور ہوتے جا رہے ہیں، صورتحال پہلے ہی یو این منشور کی خلاف ورزیوں، طاقت کے یکطرفہ استعمال سے پیچیدہ ہو چکی ہے، معاملے پر ہمارا موقف بدستور برقرار ہے، سفارت کاری کو کامیاب ہونے کیلئے مزید وقت دیا جانا چاہئے۔


