جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کا ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کاعزم

چین کا ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کاعزم

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ ہاؤسنگ اتھارٹی نے ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کے لئے شہروں کی مخصوص ضروریات کے مطابق پالیسیوں پر مبنی اقدامات کا ایک پیکیج متعارف کرایا گیا ہے تاکہ موجودہ سٹاک کو کم کیا جا سکے اور مکانات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

بیجنگ میں منعقدہ ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے وزیر نی ہونگ نے کہا کہ اہم اقدامات میں مقامی حالات کے مطابق نئی سپلائی کو کنٹرول کرنا، زمین کے موجودہ وسائل کو دوبارہ متحرک کرنا اور سرکاری سبسڈی والے مکانات کی فراہمی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ ڈیویلپرز کی جائز مالی ضروریات کے لئے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

نی ہونگ نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسیوں میں مناسب تبدیلیاں کریں تاکہ شہریوں کی رہائشی ضروریات اور بہتر مکانات کے حصول کے تقاضوں کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکے۔

گھروں کی فروخت کے حوالے سے نی ہونگ نے ترسیل کے خطرات کو کم کرنے کے لئے مکمل شدہ نئے گھروں کی فروخت کو فروغ دینے اور قبل ازوقت فروخت ہونے والے پراپرٹی منصوبوں میں پیشگی ادائیگیوں کی نگرانی مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وزارت ہاؤسنگ پراویڈنٹ فنڈ کے نظام کو بھی بہتر بنائے گی اور پراپرٹی سے متعلق خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!