بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومتازہ ترینہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک کی توسیع نے اعلیٰ معیار کی چینی...

ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک کی توسیع نے اعلیٰ معیار کی چینی ترقی کو تیز رفتار پٹڑی پر ڈال دیا

یِن چھوان(شِنہوا)سال کے اختتام کے ساتھ ہی چین کے ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک میں مزید توسیع ہوئی ہے۔ کئی نئی لائنوں کے افتتاح نے جہاں عوامی سفر کو آسان بنا دیا ہے وہاں ان راستوں پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو نئی تحریک بھی دی ہے۔

منگل کی صبح تقریباً 10 بجے ڈی 4667 بلٹ ٹرین اندرونی منگولیا کے شہر باؤ تو سے چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت یِن چھوان کے لئے روانہ ہوئی۔ اس نئی لائن پر سفر کے آغاز سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلے کا وقت 6 گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2.5 گھنٹے رہ گیا ہے۔

250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی اس ٹرین میں سوار مسافروں نے اپنے فون کے ذریعے اس تاریخی لمحے کو قید کیا۔ باؤ تو کے رہائشی لیو یو جنہوں نے افتتاحی سفر کا ٹکٹ حاصل کیا تھا، نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صبح باؤ تو کے مشہور بھاپ والے بن کھانا اور دوپہر کو ننگ شیا کے وسیع صحرائی مناظر کا لطف اٹھانا اب حقیقت بن چکا ہے۔

54.63 ارب یوآن (7.75 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری سے تیار ہونے والی یہ 519 کلومیٹر طویل لائن بیجنگ اور گانسو صوبے کے دارالحکومت لان ژو کو ملانے والی ہائی سپیڈ ریلوے کا ایک اہم حصہ ہے، اس کے مکمل ہونے سے چین کے شمال مغربی ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک کی آخری کڑی بھی جڑ گئی ہے۔

اس سے ایک دن قبل گوانگ ڈونگ صوبے میں بھی 2 ہائی سپیڈ ریل لائنوں کا آغاز ہوا جس نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ کے درمیان سفری وقت کو مزید کم کر دیا ہے۔ 5 دسمبر کو چین کے جنوبی سرحدی علاقے گوانگ شی میں ایک نئی لائن کے افتتاح سے چین اور آسیان ممالک کے درمیان نقل و حمل کا ایک نیا راستہ کھل گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!