بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومانٹرنیشنلانڈونیشیا چین کے آفات سے نمٹنے کے تجربات سے سبق سیکھ سکتا...

انڈونیشیا چین کے آفات سے نمٹنے کے تجربات سے سبق سیکھ سکتا ہے،انڈونیشی ماہر

جکارتہ(شِنہوا)ایک انڈونیشی ماہر نے کہا ہے کہ انڈونیشیا آفات سے بچاؤ کی اپنی تیاری اور استعداد کو مضبوط بنانے کے لئے چین کے آفات سے نمٹنے کےتجربات سے سبق حاصل کر سکتا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبوں آچے، شمالی سماٹرا اور مغربی سماٹرا میں حالیہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی آف انڈونیشیا کے گریجویٹ سکول برائے پائیدار ترقی میں تعلیمی اور طلبہ امور کے نائب ڈائریکٹر فواد غنی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جان لیوا آفت نے ایک مرتبہ پھر انڈونیشیا میں قدرتی آفات کے زیادہ خطرے کی نشاندہی کی ہے اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فوری بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

ایسے وقت میں جب ہنگامی ردعمل کی کوششیں جاری ہیں، غنی نے کہا کہ بحالی کے عمل کے ساتھ تیاری، روک تھام، طویل مدتی استعداد کار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ دہائیوں میں بارہا بڑے پیمانے پر پیش آنے والی آفات کا مقابلہ کیا ہے، جن میں بڑے زلزلے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہیں، جس کے نتیجے میں ہنگامی رابطے کے جدید نظام، پیشگی انتباہی طریقہ کار اور آفات کے بعد بحالی کی موثر کارروائیوں کے طریقہ کار وضع کئے گئے ہیں۔

غنی نے بتایا کہ ان کے نقطہ نظر سے چین کے تجربے کا سب سے قیمتی پہلو تکنیکی مہارت اور علم کی منتقلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی روک تھام، ارضیاتی خطرات کے جائزے اور ہنگامی لاجسٹکس میں چینی طریقوں سے سیکھنا انڈونیشیا کو بحران کے دوران عملی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!