بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومتازہ ترینانڈر 19 ایشیا کپ، بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویہ پر پاکستان کا...

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویہ پر پاکستان کا آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹرز کے نامناسب رویہ پر آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں، سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہئے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا اور غیر اخلاقی تھا، پاکستان ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کیساتھ جیت کا جشن منایا، بھارتی کھلاڑیوں نے جو کیا وہ انکا ذاتی فعل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!