بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومانٹرنیشنلغزہ میں دواؤں کی شدید قلت، زیر علاج مریضوں کی زندگیاں خطرے...

غزہ میں دواؤں کی شدید قلت، زیر علاج مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار

اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں دوائوں کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں زیر علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔

غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی کمی کے باعث مریضوں کا علاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے، لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک سے متعلق سامان کی قلت 59 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے تشخیص اور ہنگامی علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہسپتالوں میں کام کرنیوالے ڈاکٹروں کے مطابق جان بچانے والی کئی ادویات مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں، محدود وسائل کے باعث مریضوں کی صحتیابی ممکن نہیں رہی۔

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے اگرچہ غزہ میں جنگ بندی ہوچکی ہے تاہم انسانی امداد اور طبی سامان کی ترسیل اب بھی ضرورت کے مطابق نہیں ہو پا رہی، انہوں نے عالمی اداروں سے فوری طور پر دوائوں، لیبارٹری آلات اور بلڈ بینک کے سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں 34 ہسپتالوں سمیت 125 صحت کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کردیاہے، جنگ بندی معاہدہ کے تحت گزشتہ روز اسرائیلی قید سے رہا ئی پانیوالے 6 فلسطینی قیدی دیرالبلح کے ایک ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!