بدھ, دسمبر 24, 2025
ہومپاکستاناسوقت ریلیز فار عمران کے نام سے گلوبل موومنٹ بن چکی ہے،...

اسوقت ریلیز فار عمران کے نام سے گلوبل موومنٹ بن چکی ہے، بابر اعوان

سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسوقت ریلیز فار عمران خان کے نام سے ایک گلوبل موومنٹ بن چکی ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف مظالم جاری رہے تو انکے بیٹے واپس ضرور آئینگے، بیٹوں نے پاکستان آنے کیلئے ویزا بھی اپلائی کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا بیٹوں سے خوف یہ ہے کہ اگر بات کروائی گئی تو وہ واپس آ جائینگے، بانی کے دونوں بیٹے سیاست میں نہیں اور قانون کہتا ہے کہ بیٹوں سے ہفتے میں کم از کم ایک دفعہ بات کروائی جائے مگر مہینوں سے کوئی بات نہیں کروائی گئی، دو وزراء نے بیان دیا ہے کہ 8 فروری تک بانی کو کسی سے ملنے نہیں دیا جائیگا حالانکہ انکے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں، قانون کے مطابق یہ دو جرائم میں آتا ہے، ایک یہ کہ اختیار نہیں دوسرا یہ کہ دستور کی خلاف ورزی ہے، جیل کو چلانے اور ریگولیٹ کرنے کا اختیار صرف دو لوگوں کے پاس ہوتا ہے، ایک وہ عدالت جو قیدی کو بھیجتی ہے اور جس کی کسٹڈی ہوتی ہے اور دوسرا جیل کا انچارج، وزرا نے کس حیثیت میں ملاقات نہ کرانے کا کہا ہے، انکا کہنا تھا پہلے یہ سنا تھا کہ کسی کو اٹھا کر بند کر دیا جاتا ہے اور پھر ملاقات کیلئے شرائط بتائی جاتی ہیں اسی طرح رہائی کی بھی شرائط دی جاتی ہیں، فارم 47کی حکومت کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، کہا جا رہا ہے کہ کسی کو سیاسی گفتگو نہیں کرنے دی جائیگی حالانکہ ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں تو نواز شریف اور شہباز شریف کی سیل کے اندر تصاویر موجود تھیں اور نیب تحویل اور جیل کے اندر 50،50 افراد کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، ڈر صرف بانی سے لگتا ہے، کسی جگہ یہ نہیں لکھا کہ کوئی گفتگو نہیں کر سکتا، پاکستان میں جمہوری سیاست کرنیوالی ایک دو پارٹیاں ہیں، باقی یا تو طاقتور حلقوں کی سیاست کرتی ہیں یا مذہبی، علاقائی اور لسانی سیاست، مذہبی، علاقائی یا لسانی بات کرنے پر کہیں کوئی پابندی نہیں، تو قومی سیاست میں اپنے علاقے کی بات کرنے پر بھی کوئی جواب موجود نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!