بیجنگ(شِنہوا)چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے لئے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد رواں سال نومبر کے اختتام تک ایک کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ ہے۔
ان میں سے تقریباً 46 لاکھ 30 ہزار سرکاری جبکہ ایک کروڑ 47 لاکھ سے زائد نجی چارجنگ سہولیات ہیں۔ قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اور نجی چارجنگ سہولیات میں بالترتیب 36 فیصد اور 57.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے اختتام تک سرکاری ای وی چارجنگ سہولیات کی بجلی کی مجموعی صلاحیت تقریباً 21 کروڑ کلوواٹ اور اوسط صلاحیت 45.34 کلوواٹ رہی۔
اکتوبر میں چین نے ملک میں ای وی چارجنگ سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد 2027 کے اختتام تک ملک گیر سطح پر 2 کروڑ 80 لاکھ چارجنگ سہولیات کا نیٹ ورک قائم کرنا تھا جبکہ سرکاری چارجنگ کی صلاحیت 30 کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کر جائے گی۔


