اتوار, دسمبر 21, 2025
ہومانٹرنیشنلروس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کے لئے انتہائی اہم...

روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کے لئے انتہائی اہم ہیں، پوتن

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات عالمی استحکام کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

پوتن نے سالانہ پریس کانفرنس کے دوران شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات مسلسل اور مستحکم انداز میں آگے فروغ پا رہے ہیں۔

پوتن نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور دو طرفہ تجارتی حجم 240 سے 250 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

پوتن نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ روس اور چین کے تعاون نے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ، سائنس و تعلیم، ثقافتی اور انسانی امور کے تبادلوں اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں بھی پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تعلقات کو اسی انداز میں مختصر مدت اور طویل مدتی تاریخی تناظر دونوں میں آگے بڑھاتے رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!