اتوار, دسمبر 21, 2025
ہومانٹرنیشنل47 نیپالی سیاحتی ماہرین نے چینی زبان کا کورس مکمل کرلیا

47 نیپالی سیاحتی ماہرین نے چینی زبان کا کورس مکمل کرلیا

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں چینی زبان کےتربیتی کورس کے اختتام پر مجموعی طور پر 47 نیپالی سیاحتی ماہرین کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ یہ تربیت 6 ماہ کے پروگرام کے تحت منعقد کی گئی جس کا انعقاد نیپال میں چینی سفارت خانہ نے نیپالی ٹورازم بورڈ اور نیپال چین ثقافتی و تعلیمی کونسل کے تعاون سے کیا۔ اس پروگرام کے تحت ہونے والے 7 تربیتی سیشنز کے ذریعے 300 نیپالی سیاحتی ماہرین کو چینی زبان کی مہارت فراہم کی گئی۔

نیپال میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر ژو پان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جو نیپال کے سیاحتی سال 2025 کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور یہ نیپال کے 10 سالہ سیاحتی منصوبے (2023-2032) کا ایک اہم سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کو پھیلانے، ثقافتی تبادلوں اور دوستی کو بڑھانے کے پل کے طور پر سیاحتی صنعت اور اس سے وابستہ پیشہ ور افراد قدرتی سفارت کار ہیں۔

نیپال کے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل رام کرشنا لمی چنے نے کہا کہ یہ پروگرام نیپال کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک چینی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی توقع کر رہا ہے اور ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!