بہاولنگر ،12سالہ بچی کے ریپ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

بہاولنگر: بہاولنگر پولیس نے 12سالہ بچی کیساتھ ریپ کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کیساتھ ریپ کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مندی صادق گنج تھانے میں متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی کام کے سلسلے میں کچھ دن کیلئے قریبی گاؤں گیا تھا اور اپنی دو کمسن بیٹیوں کو گھر پر ہی چھوڑا تھا جب دو دن بعد واپس گھر آئے تو بیٹی نے بتایا کہ 8مئی کی رات 10سالہ بہن کے ساتھ سورہی تھی کہ اس دوران 2 آدمی گھر کے اندر گھس آئے اور گن پوائنٹ پر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے نہ صرف ریپ کیا بلکہ ویڈیو بھی بنائی ۔
متاثرہ بچی نے بتایا کہ ملزمان نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے 11مئی کو پولیس سے رابطہ کیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts