بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بائولر کپل دیو نے کہا ہے کہ گوتم گھمبیر کو ہیڈ کوچ کہنا درست نہیں بلکہ وہ ٹیم کے منیجر کے طور پر بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ جدید دور کی کرکٹ میں ہیڈ کوچ کا کردار اصل کوچنگ سے زیادہ کھلاڑیوں کو سنبھالنے اور انکی حوصلہ افزائی تک محدود ہو چکا ہے۔
کپل دیو نے کہا کہ آج کل کوچ کا لفظ غلط معنوں میں استعمال ہو رہا ہے، سکول اور کالج میں تربیت دینے والے اصل کوچ ہوتے ہیں، بین الاقوامی سطح پر کوچ کا کام ہر شعبے میں سکھانا نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو اعتماد دینا اور ٹیم کو متحد رکھنا ہوتا ہے، ایک سابق بلے باز کیسے لیگ سپنر یا وکٹ کیپر کو تکنیکی کوچنگ دے سکتا ہے، میرا ماننا ہے کہ جو کھلاڑی فارم میں نہیں ہوتا اِنہیں زیادہ توجہ اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، جو کھلاڑی سنچری بناتا ہے، وہ پہلے ہی پراعتماد ہوتا ہے، ایک کپتان یا منیجر کی ذمہ داری صرف کارکردگی تک محدود نہیں ہوتی بلکہ پوری ٹیم کو جوڑ کر رکھنا اور ہر کھلاڑی کو اعتماد دینا اصل قیادت ہے۔


