ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومانٹرنیشنلامریکی فوج نے بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار مزید 2 کشتیاں تباہ...

امریکی فوج نے بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار مزید 2 کشتیاں تباہ کر دیں،5 افراد ہلاک

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل کی بین الاقوامی حدود میں منشیات کی سمگلنگ میں مبینہ ملوث مزید 2 کشتیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں ان پر سوار 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی فوج کی سدرن کمانڈ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 18 دسمبر کو وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن سپیئر نے بین الاقوامی حدود میں نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیر انتظام 2 کشتیوں پر ہلاکت خیز فوجی حملے کئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران منشیات سے وابستہ 5 مرد دہشت گرد مارے گئے جن میں سے پہلی کشتی میں 3 اور دوسری کشتی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کمانڈ نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی ہے کہ دونوں کشتیاں منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھیں۔

پینٹاگون کے مطابق ستمبر کے آغاز سے اب تک امریکی فوج کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سے منسلک سمجھی جانے والی 28 سے زائد کشتیوں کو غرق کر چکی ہے جن میں کم از کم 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ امریکی فوج "بہت جلد” کیریبین میں منشیات سمگلروں کے خلاف زمینی حملے شروع کرے گی جس سے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!