ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومپاکستانشدید بارشیں، یو اے ای، پاکستان کی 18 پروازیں منسوخ، 67 تاخیر...

شدید بارشیں، یو اے ای، پاکستان کی 18 پروازیں منسوخ، 67 تاخیر کا شکار

دبئی اور شارجہ میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے 18 پروازیں منسوخ، 67 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی سے کراچی کی غیر ملکی ایئرلائن کی 2 پروازیں، فیصل آباد سے دبئی کی 2 پروازیں، لاہور سے دبئی کی 3 پروازیں، پشاور سے دبئی کی 6 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس کی 67 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

شیڈول کے مطابق لاہور کی 16، کراچی کی 12، اسلام اباد کی 21، ملتان ایئرپورٹ کی 8 پروازیں، سیالکوٹ کی 2، پشاور کی 4، سکردو اور کوئٹہ کی 2، 2پروازیں آمد و روانگی میں تاخیر کا شکار رہیں۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول متاثر و پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!