ہفتہ, دسمبر 20, 2025
ہومتازہ ترینچین میں قدرتی گیس کا پہلا زیر زمین ذخیرہ گزشتہ 50 برس...

چین میں قدرتی گیس کا پہلا زیر زمین ذخیرہ گزشتہ 50 برس سے فعال

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کی داچھنگ آئل فیلڈ میں واقع سب سے طویل عرصے سے کام کرنے والے قدرتی گیس کے زیر زمین ذخیرے نے اپنی 50 سالہ فعالیت کے دوران 5 ارب مکعب میٹر سے زائد قدرتی گیس کی نکاس اور فراہمی کا عمل مکمل کیا ہے۔

داچھنگ آئل فیلڈ کا لامادیان قدرتی گیس ذخیرہ 18 ہزار دنوں سے زائد عرصے سے مسلسل کام کر رہا ہے جو گیس کے ذخائر کی عام طور پر تسلیم شدہ 30 سے 50 سالہ مدت سے بھی زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ 50 برسوں میں اس نے حفاظتی یا ماحولیاتی حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرناک حادثے کے بغیر کام کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔

حال ہی میں اس ذخیرے نے گیس کے اخراج کا ایک نیا مرحلہ شروع کیا ہے جس کا ہدف 8 کروڑ 40 لاکھ مکعب میٹر قدرتی گیس نکالنا ہے تاکہ شدید سردیوں کے لئے مشہور خطے حئی لونگ جیانگ میں موسم سرما کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

گیس کی پیداوار سے حاصل ہونے والے ضمنی مادوں کی بڑی مقدار کو ذخیرہ کرنے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے داچھنگ آئل فیلڈ نے 1975 میں چین کی پہلی زیر زمین قدرتی گیس ذخیرہ گاہ تعمیر کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!