بیجنگ: وزیر خارجہ اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے چین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے چین پہنچ گئے،بیجنگ پہنچنے پر وزیر خارجہ کا استقبال ڈی جی وسفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار چینی ہم منصب کیساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے،اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ چینی رہنماؤں ،اعلی حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Load/Hide Comments