بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومپاکستانکراچی، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے...

کراچی، ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافر گرفتار

ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا اس کا یوکرائن کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، مسافر عامر نے جعلی کارڈ ایجنٹ سے 10 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔

اسی طرح مسافر علی حسین ورک پرمٹ پر سعودی عرب جا رہا تھا، جس کا ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا جبکہ مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ترجمان کے مطابق تینوں مسافروں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!