پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افئیرز کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے جس کی وجہ کرکٹر کی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ مصروفیات بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کو اکتوبر میں کنسلٹنٹ بنانے کی زبانی آفر کی گئی تھی، زیادہ مصروفیات کی وجہ سے شان مسعود کیلئے کرکٹ کیساتھ کنسلٹینسی لیکر چلنا مشکل تھا اسلئے پی سی بی یہ پیشکش واپس لینے پر غور کررہی ہے کیونکہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آئندہ برس اہم سیریز کھیلنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کا کرکٹ کیریئر زیادہ اہم ہے اسلئے پی سی بی کے آفر واپس لینے کا امکان ہے، شان مسعود نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے بعد قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیا اور انہوں نے امریکا جانے سے قبل پریزیڈنٹ ون ڈے کپ کے میچز بھی کھیلے۔


