بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومتازہ ترینچین کی مشینری صنعت کا 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران...

چین کی مشینری صنعت کا 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران مضبوط ترقی کا مظاہرہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مشینری صنعت نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران صنعتی پیمانے، غیر ملکی تجارت اور اختراع میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقررہ حجم سے زائدکے مشینری اداروں کی تعداد 2020 کے آخر میں 92 ہزار سے بڑھ کر اکتوبر 2025 کے آخر تک ایک لاکھ 37ہزار ہوگئی۔

صنعتی پیمانے کے لحاظ سے اس شعبے کی اضافی قدر 2021 سے اوسطاً سالانہ 7.1 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ اس سال جنوری سے اکتوبر تک مشینری کی مصنوعات کی کل غیر ملکی تجارت 10.3 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 7.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے اور سالانہ درآمد و برآمد کی مالیت ریکارڈ سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اپنے بڑھتے ہوئے صنعتی کلسٹرز کی بنیاد پر اس شعبے کے اب 13 ادارے دنیا کی سرفہرست 50 تعمیراتی مشینری بنانے والی کمپنیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

آئندہ 5سالہ منصوبے کے حوالے سے فیڈریشن کے صدر شو نیان شا نے کہا کہ انڈسٹری صنعتی اور سپلائی چینز کی مضبوطی اور تحفظ کو بہتر بنانے، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرنے اور ذہین، ماحول دوست اور مربوط تبدیلی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!