بدھ, دسمبر 17, 2025
ہومتازہ ترینچینی شہروں میں نومبرکے دوران مکانات کی قیمتوں میں کمی

چینی شہروں میں نومبرکے دوران مکانات کی قیمتوں میں کمی

بیجنگ(شِنہوا)نومبر میں چین کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں مکانات کی قیمتیں مجموعی طور پر پچھلے مہینے کے مقابلے میں کم ہوئیں۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتیں نومبر میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.4 فیصد کم ہو گئیں جبکہ شنگھائی میں قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا اور اکتوبر کے مقابلے 0.1 فیصد بڑھ گئی۔

دوسرے درجے کے شہروں میں نئے مکانوں کی قیمتیں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہوئیں اور تیسرے درجے کے شہروں میں یہ کمی 0.4 فیصد رہی، دونوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی آئی۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق تمام بڑے شہروں میں پرانے مکانوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کم ہوئیں۔ سالانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو بڑے شہروں میں نئے اور پرانے گھروں کی قیمتوں میں مجموعی کمی کا رجحان جاری رہا۔

این بی ایس کے مطابق 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں ملک کی ریئل اسٹیٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.9 فیصد کم ہوگئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!