جمعرات, مئی 29, 2025
ہومLatestبیرسٹر سیف کا26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے...

بیرسٹر سیف کا26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سننے کا مطالبہ

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سننے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، رہائی سے قبل حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے،26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں، ان کی رہائی سے جعلی حکومت اپنا انجام دیکھ رہی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!