ہومپاکستانلاہور ہائیکورٹ، سموگ تدارک کیس، گلبرگ تھری پارک میں ایل ڈی اے،...

لاہور ہائیکورٹ، سموگ تدارک کیس، گلبرگ تھری پارک میں ایل ڈی اے، پی ایچ اے کو کام روک دیا، رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے گلبرگ تھری کے پارک میں ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو کام سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ناصر باغ کے معاملے پر ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ نہیں ہوسکتا کوئی بھی این جی اوز کو ساتھ ملا کر درختوں کو ٹرانسپلاٹ کردے، پی ایچ اے کو اس بارے جامع پالیسی وضع کرنی چاہئے، ڈی جی ایل ڈی اے ممبر جوڈیشل کمیشن سے میٹنگ کریں۔

جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ و ماحولیاتی آلودگی تدارک کیس پر سماعت کی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلبرگ تھری کے پارک سے درخت کاٹے گئے ہیں جبکہ غالب مارکیٹ پارک میں تجاوزات اب بھی موجود ہیں، عدالت نے ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کو کام سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اورنج لائن بن چکی ہے، روڈا بننے جا رہا ہے پتہ نہیں کیا ہوگا؟، ڈویلپمنٹ ہوسکتی ہے مگر گرین ڈویلپمنٹ بھی کوئی چیز ہے۔

عدالت نے کہا کہ ناصر باغ کی تاریخی حیثیت ہے، ہمارے پاس ناصر باغ پارکنگ پلازہ منصوبہ چیلنج نہیں ہوا، عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ممبر جوڈیشل کمیشن سے میٹنگ سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی این جی اوز کو ساتھ ملا کر درختوں کو ٹرانسپلاٹ کردے، پی ایچ اے کو اس حوالے سے جامع پالیسی وضع کرنی چاہئے۔

عدالت نے کہا کہ پارکس میں پیڈل کورٹس بنائے جانے چاہئیں، عدالت نے وکیل کو ڈی جی پی ایچ اے کو ماہر سے مشاورت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں