ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت تین میجر جنرلز کو اگلے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

راولپنڈی: پاک فوج میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری سمیت تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تین میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری ،میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین شامل ہیں۔
آرمی چیف نے ترقی پانے والے تینوں جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11کور(پشاور)، لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف فی الوقت بطور ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ 84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts