خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے جنرل فیض کو ہونیوالی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی سیاست پر اچھا اثر پڑیگا، فیض حمید کیساتھ کوئی اور ملوث ہوگا تو انکو بھی سزا ملے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی آسمان سے نہیں اترے کہ انہیں سزا نہ ہو، پنجاب حکومت کو کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور شفٹ کریں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکرٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے، سیکرٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حساس صوبہ ہے، وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر ہونا چاہئے، ڈی پی او کو وزیراعلی انگلی دکھائیں تو پولیس کا مورال کہاں ہوگا۔


