جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومانٹرنیشنلایران اور سعودی عرب کا تعلقات کی بحالی کے لئے بیجنگ کے...

ایران اور سعودی عرب کا تعلقات کی بحالی کے لئے بیجنگ کے ثالثی معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

تہران(شِنہوا)ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی میں طے پانے والے 2023 کے اس معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کے تحت دو طرفہ سفارتی تعلقات کی بحالی ممکن ہوئی تھی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ایران، سعودی عرب اور چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس، جو بیجنگ معاہدے کے نفاذ کی نگرانی پر مامور ہے، ایرانی دارالحکومت میں منعقد ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدرآمد اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مستقل کوششیں کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنے کا عزم ظاہر کیا ،جس میں دونوں ریاستوں کے احترام، خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کے اصول بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے چین کی طرف سے معاہدے پر عملدرآمد کے لئے مثبت کردار جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا اور اس ضمن میں بیجنگ کی حمایت اور پیروی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بیان کے مطابق تینوں ممالک نے ایران-سعودی عرب تعلقات میں ہونے والی مسلسل پیشرفت اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تمام سطح اور تمام شعبوں میں براہ راست رابطوں کے موجودہ مواقع کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے سلامتی، استحکام، امن اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!