عالمی برادری کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے معصوم فلسطینیوں کیلئے آنیوالی بیرونی امداد کی اجازت دیدی ہے اور اردن سے ملحقہ مغربی کنارے کی کراسنگ کھولنے کا اعلان کردیا ہے، کراسنگ ستمبر میں بند کردی گئی تھی۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سامان کی ترسیل اردن اسرائیل کو ملانے والی ایلنبی راہداری کے ذریعے ہوگی۔
اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت سکریننگ کی جائیگی، اس سلسلے میں خصوصی سیکیورٹی فورس تعینات کردی گئی ہے۔


