جمعرات, مئی 29, 2025
ہومLatestترکیہ کے ساتھ ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات ،تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے...

ترکیہ کے ساتھ ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات ،تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے، شہباز شریف

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات ،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی لازوال رشتے کی عکاس ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ استنبول میں پیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا جس میں حالیہ پاکستان بھارت تنازعہ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستانی عوام کی طرف سے ترک بھائیوں اور بہنوں کیلئے شکریہ کے جذبات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے لکھا کہ ملاقات میں کثیرجہتی دو طرفہ تعلقات، خصوصا تجارت اور سرمایہ کاری میں جاری پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں ناقابل تسخیر برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، لازوال رشتے کی عکاس تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!