پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش ،افغان شہری ،3ایجنٹ گرفتار

کراچی : ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش کرنیوالے افغان شہری اور 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں پاسپورٹ آفس صدر کے باہر سے پاکستانی پاسپورٹ بنوانے کی کوشش کرنیوالے افغان شہری سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت مجیب اللہ، حماد احمد ، محمد انیس اور غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گی ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts