بہاولنگر ،جعلی پیر کے تشدد سے 18 سالہ نوجوان ہلاک

بہاولنگر : بہاولنگر میں جعلی پیر نے18سالہ نوجوان کو تشدد کر کے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے تخت محل میںجعلی پیر نے روحانی علاج کیلئے آنیوالے 18 سالہ نوجوان ذوالقرنین کو تشدد کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ پیر ظہیر احمد چند روز قبل ان کے گھر آیا تھا ،اس نے بتایا کہ بھائی پر جنات کا سایہ ہے جس پر علاج کرانے کیلئے بھائی کو پیر کے پاس چھوڑ آئے۔
انہوں نے بتایا کہ دو روز قبل بھائی کی طبیعت خرابی کا سن کر پیر کے پاس گئے تو بھائی کا انتقال ہو چکا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پیر نے بھائی کو تشدد کرکے قتل کیا ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے پیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts