اسلام آباد،کروڑوں کے موبائل فونز کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ،2ملزم گرفتار

اسلام آباد : ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کے موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے موبائل فون اندرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بابر ایوب اور محمد سلمان فلائٹ نمبر پی کے 234کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے،ٹریول ہسٹری کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیا، شک کی بنیاد پر ملزمان کے سامان کی تلاشی لی گئی جس پر سامان سے 66موبائل فونز ،100ڈیٹا کیبلز اور 3میک بک برآمد ہوئے۔ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts