قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کر دوبارہ جیل پہنچ گیا

ممبئی: بھارت میں حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ بھارتی سماج پر بھی سوالات اٹھا دیتی ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایک ایسی خبر نے جگہ بنالی ہے، جس میں جیل سے رہا ہونے والا مجرم دوبارہ جیل پہنچ گیاہے۔
انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق وجے نے اپنی اہلیہ سے بدلہ لینے کے لیے سوتیلے بیٹے کو قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق 30 سالہ وجے دو مرتبہ جیل پہلے بھی جا چکا ہے، تاہم اس بار قتل کے الزام میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وجے پہلی مرتبہ شراب بیچنے کے الزام میں 15 سے 20 دنوں کے لیے جیل گیا تھا، تاہم اس کے بعد رہا ہو گیا تھا۔
جبکہ دوسری مرتبہ گورگاؤں سے ڈکیتی کی واردات کے دوران گرفتار ہوا تھا اور بھوندسی جیل میں قید تھا۔تاہم رہائی کے بعد جب اس پر انکشاف ہوا کہ اہلیہ آرتی نے اس کے چھوٹے بھائی دیپک سے شادی کر لی ہے تو وجے نے بدلہ لیتے ہوئے آرتی اور دیپک کی 7 ماہ کی سوتیلی بیٹی کو ہی قتل کر دیا ہے۔
وجے اور آرتی کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی، جبکہ ان کا 5 سال کا بیٹا بھی ہے، تاہم شوہر کے جیل میں ہونے کے باعث آرتی نے چھوٹے بھائی دیپک سے دوسری شادی کر لی تھی۔
وجے 24 اپریل کی رات کو جیل سے رہا ہوا تھا تاہم اسی رات اہلیہ اور وجے کے درمیان بحث ہوئی تھی، جس کے بعد وجے نے بطور بدلہ سوتیلی بیٹی کو ہی قتل کر دیا۔تاہم پولیس نے وجے کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts