پیر, دسمبر 8, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل کے انتخابات...

ہانگ کانگ کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل کے انتخابات کے نتائج جاری

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل (لیگ کو) کے انتخابات کے نتائج جاری کر دیئے گئے۔

نئی مدت کی لیگ کو کے تمام 90 ارکان کا انتخاب ہو چکا ہے۔ ان میں سے 40 اراکین الیکشن کمیٹی کے ذریعے، 30 فنکشنل حلقوں کے ذریعے اور 20 جغرافیائی حلقوں کے ذریعے براہ راست انتخابات سے منتخب ہوئے ہیں۔

انتخابی امور کمیشن کے چیئرمین ڈیوڈ لوک نے کہا کہ ہانگ کانگ کے لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلنا حوصلہ افزا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں کے اہلکاروں اور ووٹرز نے پورے عمل کے دوران مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔

اس بار دوبارہ منتخب ہونے والی قانون ساز لی وائی کنگ نے کہا کہ ہر انتخاب امیدواروں کے لئے مختلف حالات اور چیلنجز پیش کرتا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ معاشرے کے ہر طبقے کی آواز سنیں گی اور عوام کی توقعات پر بہتر طور پر پورا اتریں گی۔

ایچ کے ایس اے آر کی 8 ویں مدت کی قانون ساز کونسل یکم جنوری 2026 کو اپنی 4 سالہ مدت کا آغاز کرے گی۔

اتوار کو ووٹنگ صبح 7 بج کر 30 منٹ سے شروع ہو کر رات 11 بج کر 30 منٹ تک جاری رہی جس میں 161 امیدوار مدمقابل تھے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!