چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ کے مغربی حصے میں انتہائی کم بارش کے باعث یہاں کی زمینوں پر کمزور اور خشک جھاڑیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ سخت موسمی حالات مقامی ترقی کی رفتار کو متاثر کر رہے ہیں اور لوگوں کی روزمرہ زندگی اور روزگار میں مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔
لیکن اب صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
سال 2024 میں ضلع نگری کے شیکوانہی شمالی پہاڑی علاقے میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ اس منصوبے کا ہدف ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں 2 لاکھ 37 ہزار 600 مُو (تقریباً 15 ہزار 840 ہیکٹر) رقبے پر جنگلات لگانے اور زمین کو سرسبز بنانے کا عمل مکمل کیا جائے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): نیما فنٹسوگ، افسر، محکمہ جنگلات و چراگاہ، ضلع نگری
"درختوں کی دیکھ بھال خاص طور پر بہت اہم ہے۔ ہم عموماً اس اصول پر عمل کرتے ہیں کہ درخت لگانا ہماری حکمت عملی کا 30 فیصد حصہ ہو جبکہ باقی 70 فیصد ان کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی جائے۔ چھوٹے درخت زیادہ تر مقامی اقسام کے ہیں۔ ہر پودے کو روزانہ کم از کم ایک مرتبہ پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے اور خاص طور پر اس وقت تک جب اس کی جڑیں مضبوط نہیں ہو جاتیں۔ یہاں بارش کی شدید کمی کے باعث ہمارا عملہ نلیوں کے ذریعے ہر پودے کو انفرادی طور پر پانی دیتا ہے تاکہ نمی براہِ راست جڑوں تک پہنچتی رہے۔ یہ طریقہ کار علاقے میں ہوا کی رفتار کم کرنے، ریت کو جمانے اور ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔”
پانگونگ تسو جھیل کے نسبتاً مرطوب علاقے میں جنگلی حیات کے محافظ اس بلند پہاڑی خطے کے نخلستان کی حفاظت کے لئے دن رات گشت کرتے ہیں۔
پانگونگ تسو جھیل کالی گردن والے سارس اور ہنس سمیت متعدد آبی پرندوں کی اہم افزائش گاہ ہے جو ہجرت کے دوران یہاں قیام کرتے ہیں۔ یہ علاقہ تبت کے ہرن اور جنگلی گدھوں جیسے نایاب جانوروں کا بھی مستقل مسکن ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لوسانگ چوسفیل، ڈائریکٹر، محکمہ قدرتی وسائل، جنگلات و چراگاہ، ضلع روتوگ
"جنگلی حیات کے محافظ مہینے میں تقریباً تین بار گشت کرتے ہیں۔ ہر گشت میں 40 سے 50 کلومیٹر تک کے علاقے کا احاطہ کرتے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی آبادی کی نگرانی، بیماریوں کی علامات پر نظر رکھنا اور اس کے علاوہ گشت کے دوران ملنے والا کچرا صاف کرنا ان کے اہم فرائض میں شامل ہے۔ اس وقت جنگلی جانوروں کو انسانی مداخلت کے باعث نقصان پہنچنے کے واقعات تقریباً نہ کے برابر ہیں۔”
لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شی زانگ کے مغربی حصے میں خشک سالی کا حل نکال لیا گیا
ضلع نگری میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جا رہے ہیں
شجرکاری منصوبے سے حالات میں بتدریج بہتری آ رہی ہے
مقامی کمیونٹی خشک پہاڑی علاقوں میں نئے پودے لگا رہی ہے
ہر پودے کو الگ پانی دے کر جڑوں تک نمی پہنچائی جاتی ہے
تازہ پودوں کو روزانہ پانی دینا سب سے اہم مرحلہ ہے
یہ شجرکاری منصوبہ خطے میں ریت روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
ماہرین کے مطابق تیس فیصد کام شجرکاری، ستر فیصد نگہداشت ہے
سبزہ بڑھنے سے مقامی ماحول اور موسم دونوں بہتر ہو رہے ہیں
منصوبہ آئندہ برسوں میں ہزاروں ایکڑ زمین کو سرسبز بنائے گا


