جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومتازہ ترینچین کی عالمی حکمرانی کی پہل قدیم فلسفے کی عکاس ہے، چینی...

چین کی عالمی حکمرانی کی پہل قدیم فلسفے کی عکاس ہے، چینی ماہر سیاسیات کی رائے

چین کے ماہرِ سیاسیات ژینگ یونگ نیان نے پیر کے روز 2025 کی "انڈر اسٹینڈنگ چائنا کانفرنس” کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کی پیش کردہ عالمی حکمرانی کی پہل ملک کی قدیم فلسفیانہ روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ژینگ یونگ نیان، ڈائریکٹر، چھیان ہائی انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل افیئرز، چائنہ یونیورسٹی آف ہانگ کانگ (شین زین)

"صحیح عالمی حکمرانی کا انحصار ممالک کے درمیان مناسب سماجی انصاف پر ہوتا ہے۔

میری پسندیدہ کہاوت چینی فلسفی مینگ زی کا ایک قدیم قول ہے۔ مینگ زی کے مطابق جب آپ غریب ہوں تو غور کریں کہ کیوں غریب ہیں لیکن جب آپ امیر ہوں تو پھر دوسروں کو بھی امیر بننے میں مدد دیں۔

یہ اصول عالمی سطح پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ جب ہم ترقی کرتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ دوسرے ممالک کو بھی آگے بڑھنے اور اپنی جدیدیت حاصل کرنے میں مدد دیں۔ ایک ملک کی حیثیت سے ہم تعاون کرتے ہیں اور یہی سوچ مغرب کے طرزِ جدیدیت سے مختلف ہے۔

ہماری فکری بنیادیں الگ ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے کیونکہ جب ہم انسانی برادری کو دیکھتے ہیں تو سمجھ میں آتا ہے کہ ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔

اسی لئے مثال کے طور پر چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے پروگرام آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ منصوبے دوسرے ممالک کو بنیادی ڈھانچے یعنی سڑکوں، ہائی ویز، ہسپتالوں، اسکولوں کی تعمیر میں مدد دیتے ہیں اور یہی بنیادی سہولیات اُن ممالک کو اپنی جدیدیت کے حصول میں معاون ہوتی ہیں۔”

گوانگ ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی عالمی حکمرانی کی پہل قدیم فلسفیانہ روایات سے جڑی ہوئی ہے

ژینگ یونگ نیان کے مطابق انصاف مضبوط عالمی حکمرانی کی بنیاد ہے

امیر ممالک کو دوسروں کی ترقی میں مدد کرنی چاہئے

چین ترقی کرتے ہوئے دنیا کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتا ہے

یہ سوچ مغربی طرزِ جدیدیت سے یکسر مختلف ہے

انسانیت ایک مشترکہ سفر ہے اور ہم سب ایک ہی کشتی میں ہیں

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی ترقی کا ذریعہ ہے

اس منصوبے سے سڑکیں، ہائی ویز، ہسپتال اور اسکول تعمیر ہو رہے ہیں

بنیادی سہولیات سے ممالک کو جدیدیت کے حصول میں مضبوط سہارا ملتاہے

ژینگ کے مطابق چین کا تعاون دنیا کے لئے دیرپا فوائد کا باعث ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!