جمعہ, دسمبر 5, 2025
ہومانٹرنیشنلنیویارک ٹائمز کا میڈیا پر پابندیوں کے خلاف امریکی وزارت دفاع...

نیویارک ٹائمز کا میڈیا پر پابندیوں کے خلاف امریکی وزارت دفاع پر مقدمہ

واشنگٹن(شنہوا)نیویارک ٹائمز نے امریکی وزارت دفاع کے خلاف میڈیا پر عائد سخت پابندیوں کے حوالے سے مقدمہ دائر کیاہے اخبار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزارت کا یہ پالیسی ضابطہ امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی ہے۔

یہ مقدمہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیاہے جس میں وزارتِ دفاع، وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ اور چیف پینٹاگون ترجمان شان پارنیل کو مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے۔

شکایت میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر کو وزارت نے پینٹاگون کی سہولیات میں داخل ہونے کے اجازتی شناختی کارڈز ، جنہیں پینٹاگون بیجز یا بلڈنگ پاسز بھی کہا جاتا ہے سے متعلق ایک نئی پالیسی جاری کی جس کے تحت وزارت کے اہلکاروں کو یہ "غیر محدود اختیار” دیا گیا ہے کہ صحافی بے شک پینٹاگون کی حدود میں یا باہر قانونی نیوز رپورٹنگ کر رہے ہوں یا وہ کسی ایسی معلومات کی رپورٹنگ کریں جو محکمہ کے اہلکاروں نے منظورنہ کی ہو تو اہلکار کسی بھی رپورٹر کے شناختی کارڈز کو فوری طور پر معطل کر سکتے ہیں یا بالآخر منسوخ کر سکتے ہیں۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی ،جو پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتی ہے، کا مقصد صحافیوں کو اس صلاحیت سے محروم کرنا ہے جس کے تحت وہ ہمیشہ سے کا م کرتے آئے ہیں ،جس میں حکومتی ملازمین سے سوال پوچھنا اور خبر کے لئے معلومات اکٹھی کرنا ہے جو عوام کو سرکاری بیانات سے زیادہ معلومات فراہم کرتی ہیں۔

نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت پہلے صحافیوں سے 21 صفحات پر مشتمل اس فارم پر دستخط کرنے کا تقاضا کرتا ہے جو صحافتی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرتا ہے، جس میں خبر کی معلومات کے لئے درخواستیں اور پینٹا گون کے ذرائع سے استفسارات بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو صحافی اس پر عمل نہیں کرے گا وہ اپنے پریس پاسز سے محروم ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شکایت میں عدالت سے ان قواعد کو روکنے کا حکم دینے اور پہلی ترمیم کے تحت حاصل حقوق کو نشانہ بنانے والی شقوں کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

پارنیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نیویارک ٹائمز کے مقدمے سے آگاہ ہیں اور عدالت میں ان دلائل کا جواب دینے کے منتظر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!