اے ٹی سی پشاور نے احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایکسائز سمیت 8اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
اکائونٹنٹ جنرل آفس کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں 7دسمبر 2024سے منشیات کا ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس میں تھانہ ایکسائز کے 7اہلکار بطور استغاثہ گواہان نامزد ہیں۔
مراسلے کے مطابق گواہان کو پیش ہونے کیلئے کئی بار نوٹسز جاری کیے گئے، ڈی جی ایکسائز کو بھی نوٹس جاری کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گواہان کے پیش نہ ہونے سے مقدمہ مزید طویل ہورہا ہے لہٰذا اکائونٹنٹ جنرل آفس ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر اہلکاروں کی تنخواہ بند کرے۔


