بیجنگ(شِنہوا)چین اور فرانس کے درمیان جنوری سے اکتوبر تک تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 68.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دو طرفہ سرمایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہوا اور یہ 27 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
بیجنگ میں چین-فرانس بزنس کونسل کے ساتویں اجلاس میں 150 سے زائد کاروباری نمائندوں نے ماحول دوست ترقی، صنعتی تبدیلی اور سرحد پار سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
حہ نے بتایا کہ چینی اور فرانسیسی حکام نے دو طرفہ سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس میں دونوں ممالک کی کاروباری کمپنیوں کے لئے ایک منصفانہ، غیر امتیازی اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔



