ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتازہ ترینایئر بس چین کی نچلی مدار والی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس استعمال کرے...

ایئر بس چین کی نچلی مدار والی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس استعمال کرے گی

شنگھائی(شِنہوا)ایئر بس سپیس سیل نیٹ ورک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ انڈسٹری ایکولوجی کانفرنس کے دوران ایئربس نے شنگھائی سپیس سیل ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے لئے مارکیٹ تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔

ایئر لائن کے مسافروں کے پرواز کے دوران تجربے کو بہتر بنانے کے لئے سپیس سیل کنسٹلیشن ہوائی جہاز پر موجود ہائی سپیڈ کنیکٹیویٹی سسٹم کے ذریعے تیز رفتار اور کم تاخیر والی براڈبینڈ سیٹلائٹ خدمات فراہم کرے گا۔

دونوں فریق ہوائی کمپنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی مل کر کام کریں گے اور نچلی مدار والی براڈبینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ذہین اور ذاتی نوعیت کی خدمات کی ترقی کو فروغ دیں گے۔

سپیس سیل ایک نچلی مدار کا حامل جھرمٹ ہے جس میں تمام فریکوئنسی بینڈز اور کثیر پرت، کثیر مدار ڈیزائن شامل ہیں۔ اس کے تجارتی نیٹ ورک کی تعمیر کا باضابطہ آغاز اگست 2024 میں ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!