ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتازہ ترینچین کی تائیوان میں مین لینڈ شہریوں کے شریک حیات کو جائز...

چین کی تائیوان میں مین لینڈ شہریوں کے شریک حیات کو جائز حقوق سے محروم کرنے کی مذمت

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی مذمت کی ہے کہ وہ مین لینڈ کے ان افراد کے جائز حقوق کو من مانے طریقے سے سلب کر رہے ہیں جن کی شادی تائیوان کے رہائشیوں سے ہوئی ہے۔

ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے یہ بات تائیوان کے رہنما لائی چھنگ-تے کی جانب سے کومن تانگ کی مجوزہ قانونی ترمیم کی مخالفت کے جواب میں کہی جس کا مقصد مین لینڈ کے شریک حیات کے سیاسی شرکت کے حق کا تحفظ کرنا تھا۔

ژانگ نے کہا کہ مین لینڈ کے شریک حیات تائیوان کے ہم وطنوں کے خاندان کے افراد اور پیارے ہیں۔ نیز وہ تائیوان کے معاشرے کے معمار اور معاون بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اعتراف اور احترام کے مستحق ہیں اور ان کے جائز حقوق و مفادات جن میں سیاسی شمولیت کا حق بھی شامل ہے، کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

ژانگ نے نشاندہی کی کہ ڈی پی پی حکام کی جانب سے مین لینڈ کے شریک حیات پر دباؤ ڈالنا اور انہیں دھمکانا ان کی علیحدگی پسندانہ فطرت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مین لینڈ "تائیوان کی آزادی” کی ان قوتوں کو کبھی نہیں بخشے گا جو مین لینڈ کے شریک حیات کو ستاتی ہیں اور انہیں قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!