گوادر، مسلح افراد نے سوئے ہوئے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

کوئٹہ: مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کر کے سوئے ہوئے 7 افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سربندر کے علاقے میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کر کے سوئے ہوئے 7 افراد کوفائرنگ کر کے قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمی کو گواد رہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد و زخمی شخص کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، فائرنگ کا واقعہ تقریبا رات 3بجے کے قریب پیش آیا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سربندن کو گھیرے میں لے کر نامعلوم ملزمان کی تلاش کیلئے شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مارنے جانے والے افراد کی شناخت ساجد ،اسد عنصر، شان، مکرب ،عدنان ،حسیب کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ زخمی شخص کا نام ارسلان ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts