ماسکو(شِنہوا)روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے اپنی بات چیت کے دوران یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر گفتگو کی ہے۔
اوشاکوف نے کہا کہ روس اور امریکہ ایک رائے پر پہنچ چکے ہیں تاہم انہوں نے اس کی تفصیل بیان نہیں کی۔
اوشاکوف نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں یوکرین کے اگلے محاذوں پر روسی فوج کی کامیاب پیشرفت نے مغرب کو صورتحال کا زیادہ مناسب اندازہ لگانے کے قابل بنایا ہے۔
اوشاکوف نے کہا کہ روس نے یوکرین بحران پر اب تک صرف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ روس یورپ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے منفی موقف نہیں رکھتا لیکن یورپ نے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔
پوتن اور وٹکوف کے درمیان ملاقات تقریباً پانچ گھنٹے جاری رہی جو بدھ کو آدھی رات کے بعد ختم ہوئی۔ اوشاکوف نے اس ملاقات کو انتہائی مفید، تعمیری اور معلوماتی قرار دیا اور کہا کہ فریقین نے امریکہ کی فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا اور بات چیت کی نوعیت کو ظاہر نہ کرنے پر اتفاق کیا۔



