بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں چین-فرانس بزنس کونسل کے 7 ویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
شی نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کو آج کی غیر یقینی دنیا کا مقابلہ چین-فرانس تعلقات کے استحکام کے ذریعے کرنا چاہیے۔
شی نے زور دیا کہ فریقین دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نئے شعبوں کو مسلسل وسعت دیں، باہمی فائدے پر مبنی چین-یورپی یونین تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دیں اور عالمی نظم و نسق میں اصلاحات اور بہتری کے لئے مشترکہ طور پر نئے کردار ادا کریں۔



