اتوار, مئی 25, 2025
ہومLatestچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بار ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات،...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بار ایسوسی ایشنز کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بروقت ،معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار ،بنچ کے مابین قریبی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز ،وکلاء کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وفد میںصدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محمد اظہر خان مغل، صدرلاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمان، صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سردار منظر بشیر خان، صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن ملک محمد عامر اور بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر شامل تھے۔

اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ صوبے کے عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، بروقت و معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بینچ کے مابین قریبی اور موثر تعاون ناگزیر ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!