ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومLatestاسرائیل کے نقش قدم پر عمل پیرا بھارت پٹنے کے باوجود باز...

اسرائیل کے نقش قدم پر عمل پیرا بھارت پٹنے کے باوجود باز نہیں آرہا،حافظ نعیم الرحمن

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے نقش قدم پر عمل پیرا بھارت پٹنے کے باوجود باز نہیں آرہا،ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی،فلسطینیوں کیلئے آگے بڑھ کر مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، ایک لاکھ 20ہزار تک کی تنخواہ ٹیکس فری ،بجلی قیمتوں میں مزید کمی ،پیٹرول لیوی ختم کی جائے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت سے فتح حاصل کرنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں، ایئر فورس نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی مضبوط ترین ایئر فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن ہے وہ پٹنے کے باوجود باز نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں، اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے، وہاں لوگ بھوک اور بمباری سے مر رہے ہیں، پوری دنیا کو فلسطینیوں کیلئے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے سے ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے، فلسطینیوں کی آگے بڑھ کر مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہاہے، خضدار میں بزدل دشمن نے حملہ کر کے بچوں کو شہید کیا ، بتایا جائے ان بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں سے بات کرے، تقسیم اور تفریق کا خاتمہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ پانی کی بھی شدید کمی ہے، ہر بندہ پانی ، بجلی کی بات کررہاہے، بجلی نہ ہونے اور پانی کی کمی کے باعث شہری 15،15ہزار روپے کے پانی کے ٹینکر لینے پر مجبور ہیں، کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کے باوجود مہنگی بجلی بنا رہا ہے، بتایا جائے کس قانون کے تحت پورے علاقے کی بجلی کاٹی جاتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک لاکھ 20ہزار تک تنخواہ ٹیکس فری ،بجلی قیمتوں میں مزید کمی اور پیٹرول لیوی ختم کی جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!