اتوار, مئی 25, 2025
ہومLatestجڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری، گرمی...

جڑواں شہروں سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد: جڑواں شہروںاسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے عوام کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو ہونیوالی طوفانی بارش سے قائداعظم یونیورسٹی میں کینٹین کی عارضی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  ذرائع کے مطابق بارش سے دریائے سوات اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا تاہم ژالہ باری کے باعث آڑو کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ،دیر لوئر ،رستم و گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ شدید بارش ہوئی جس سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی۔

محکمہ موسمیات نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات اور کشمیر میں مزید بارشیں متوقع ہے لہٰذشہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!