ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومتازہ ترینہانگ کانگ کے رہائشی علاقے میں آگ بجھانے اور بچاؤ کی کارروائیاں...

ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے میں آگ بجھانے اور بچاؤ کی کارروائیاں مکمل

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جمعہ کی صبح 10 بج کر 18 منٹ پر آگ بجھانے، بچاؤ اور تلاش کے تمام آپریشن مکمل کر لئے گئے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سکیورٹی کے سیکرٹری کرس ٹانگ پھنگ کیونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائی پو کے وانگ فوک کورٹ میں لگنے والی آگ میں اب تک 128 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور یہ امکان رد نہیں کیا جا سکتا کہ جب پولیس بعد میں تحقیقات کے لئے جائے وقوعہ میں داخل ہوگی تو مزید لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔

تانگ نے مزید کہا کہ تقریباً 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

فائر سروسز کے ڈائریکٹر اینڈی یونگ یان کن نے بتایا کہ مجموعی طور پر 391 فائر انجن سورٹیز، 185 ایمبولینس سورٹیز اور 2 ہزار 311 فائر اور ایمبولینس اہلکار روانہ کئے گئے۔ 12 فائر فائٹر زخمی ہوئے جبکہ شا ٹن فائر سٹیشن کے اہلکار ہو وائی ہو نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!