ہفتہ, نومبر 29, 2025
ہومتازہ ترینچین کے مختلف شہر سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع فراہم کررہے...

چین کے مختلف شہر سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع فراہم کررہے ہیں،برطانوی رہنما

ایڈنبرا(شِنہوا)چین-برطانیہ بزنس کونسل (سی بی بی سی) کے چیف ایگزیکٹو پیٹر برنیٹ نے کہا ہے کہ چینی شہروں کی متنوع ترقی اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع چین اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

پیٹر برنیٹ نے ان خیالات کا اظہار چین-سکاٹ لینڈ اقتصادی اور تجارتی تعاون فورم کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس فورم کی مشترکہ میزبانی چائنہ چیمبر آف کامرس برطانیہ (سی سی سی یو کے) اور سی بی بی سی نے کی جس میں سی سی سی یو کے سکاٹ لینڈ شاخ کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔

برنیٹ نے ابھی حال ہی میں چین کا ڈھائی ہفتوں کا دورہ مکمل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے نے چینی شہروں کی منفرد خصوصیات اور ترقیاتی ترجیحات کو واضح طور پر دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ شین زین میں اختراع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر توجہ دی گئی ہے۔ شی آن میں تاریخی ورثہ بہت زیادہ ہے جبکہ بیجنگ بطور دارالحکومت اور شنگھائی بطور کاروباری مرکز، ہر ایک اپنے منفرد فوائد پیش کرتا ہے۔

برنیٹ نے کہا کہ اختلافات کے باوجود سب ایک ہی پیغام دیتے ہیں کہ چین سرمایہ کاری کے لئے کھلا ہے اور غیر ملکی کمپنیوں کو داخل ہونے اور چینی کمپنیوں کو عالمی سطح پر جانے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دونوں جانب کی سرمایہ کاری زیادہ تر چند بڑے شہروں تک محدود رہی تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رجحان بدل رہا ہے۔

برنیٹ نے کہا کہ ہم اب اندرونی شہروں جیسے چھنگ دو، چھونگ چھنگ، شی آن اور ووہان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دیکھ رہے ہیں۔ یہ شہر مضبوط صنعتی بنیاد اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی صلاحیت پیش کرتے ہیں۔

اسی طرح کی ترقی برطانیہ میں بھی نظر آ رہی ہے۔

برنیٹ نے کہا کہ چینی کمپنیاں جب برطانیہ کو سرمایہ کاری کے لئے دیکھتی ہیں تو اب لندن سے آگے دیکھنا شروع کر رہی ہیں۔ یہاں ایڈنبرا میں ہمیں چینی شراکت داروں کے ساتھ متاثر کن تحقیق اور ترقی کے تعاون کے بارے میں معلوم ہواہے۔

برنیٹ نے مزید کہا کہ جدید پیداوار، برقی گاڑیاں اور وسیع پائیدار ٹیکنالوجی صنعتوں سمیت مختلف شعبے برطانیہ میں نئے مراکز کے لئے علاقائی مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

برنیٹ نے کہا کہ ہماری ترجیحات میں سے ایک یہ ہے کہ ہماری خدمات اور مہارت وسیع جغرافیائی علاقے میں دستیاب ہوں۔ یہ نہ صرف ہمارے برطانیہ میں موجود ارکان بلکہ چین میں ہمارے ارکان کے لئے بھی اہم ہے جو لندن سے آگے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!