جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلچین عالمی بحری تعاون میں "اہم کردار" ادا کر سکتا ہے، آئی...

چین عالمی بحری تعاون میں "اہم کردار” ادا کر سکتا ہے، آئی ایم او سربراہ

لندن(شِنہوا)انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگویز نے کہا ہے کہ عالمی بحری تعاون کے استحکام اور جہاز سازی صنعت کی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں چین اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات برطانیہ میں چینی سفارت خانے میں آئی ایم او میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کے قیام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شِنہوا کےساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جس کی بحری جہاز رانی کے شعبے میں بھرپور شراکت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے صف اول کے جہاز سازی والے ممالک میں سے ایک ہونے اور کچھ بڑی بندرگاہوں اور اہم شپنگ کمپنیوں کا مسکن ہونے کے ساتھ ساتھ بحری عملے کا ایک بڑا فراہم کنندہ ہونے کے ناطے چین پوری بحری ویلیو چین میں حصہ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صلاحیتیں چین کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ باصلاحیت افراد کی نئی نسل کو راغب کرنے میں عالمی بحری برادری کی مدد کرے اور نہ صرف تحفظ اور سلامتی کے لحاظ سے بلکہ پائیداری کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اس شعبے کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا کردار ہے جو چین کو ہمارے ساتھ ادا کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم او میں چینی مستقل مشن کا قیام ڈیجیٹیلائزیشن، کم کاربن اخراج، تحفظ کو بہتر بنانے، تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے اور بحری اہلکاروں کی تربیت کو آگے بڑھانے کے شعبوں میں چین کی طرف سے تنظیم کے کام میں تعاون کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!