جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومانٹرنیشنلوائٹ ہاؤس کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ،...

وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ، مشتبہ افغان شہری گرفتار

واشنگٹن(شِنہوا)وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کے مشتبہ شخص کی شناخت ایک افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔

این بی سی نیوز نے قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 29سالہ مشتبہ شخص کی شناخت رحمان اللہ لکن وال کے طور پر ہوئی جو واشنگٹن ریاست میں مقیم تھا۔

رپورٹ کے مطابق حکام اب بھی زیر حراست شخص سے متعلق تمام تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں۔

واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی نگران جوائنٹ ٹاسک فورس ڈی سی کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:15 (جی ایم ٹی 19:15) پر فیراگٹ سکوائر میٹرو سٹیشن کے قریب ہوا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ دونوں اہلکار "شدید زخمی” ہیں اور دو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

ویسٹ ورجینیا کے گورنر پیٹرک موریسی نے ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ زخمی گارڈز کا تعلق ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈ سے ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت صدر ٹرمپ تھینکس گیونگ کی چھٹی سے قبل پام بیچ کے اپنے ریزارٹ میں تھے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کینٹکی میں موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس اس المناک صورتحال سے آگاہ ہے اور فعال طور پر نگرانی کر رہا ہے۔ صدر کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

فائرنگ کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدرٹرمپ نے انہیں واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے مزید 500 اہلکار بھیجنے کو کہا تھا۔

اگست میں ٹرمپ نے واشنگٹن کے محکمہ پولیس کو براہ راست وفاقی کنٹرول میں دے دیا اور نیشنل گارڈ کو دارالحکومت میں تعینات کیا۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت واشنگٹن میں 2 ہزار سے زائد نیشنل گارڈ کے فوجی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!