جمعہ, نومبر 28, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ30 اردنی طلبہ کو چینی سفیر سکالرشپ سے نواز دیا گیا

30 اردنی طلبہ کو چینی سفیر سکالرشپ سے نواز دیا گیا

عمان(شِنہوا)اردن میں چینی سفارتخانے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران 11 مقامی یونیورسٹیوں کے 30 اردنی طلبہ کو چینی سفیر سکالرشپ سے نوازا گیا۔

اردن میں چین کے سفیر گو وے نے کہا کہ چین اور اردن کے تعلیمی فلسفے اور مقاصد ایک جیسے ہیں اور پچھلے تین سالوں میں یہ سکالرشپ پروگرام تیزی سے ترقی کرکے چین اور اردن کے درمیان تعلیمی تعاون کی ایک نمایاں مثال بن گیا ہے۔

گو وے نے کہا کہ اس سال کا پروگرام بڑھ گیا ہے، جو دونوں ممالک کی نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی مشترکہ کوشش کا عکاس ہے۔

اردنی طلبہ نے وظائف کے اجرا پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ اس سال فرسٹ کلاس سکالرشپ لینے والے اسلام سلیمان نے کہا کہ یہ سکالرشپ دونوں ممالک کے مضبوط دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور وہ اردن اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک پل کے طور پر خدمات انجام دینے کے خواہاں ہیں۔

ہازم السمدی، جنہیں 2023 میں سکالرشپ دی گئی تھی، نے اس وظیفے کو اپنی تعلیمی اور ذاتی زندگی میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نے مجھے خود کو ترقی دینے اور اپنی تعلیم آگے بڑھانے کے لئے وسیع مواقع فراہم کئے۔

چینی سفارتخانے نے اردن میں 2023 میں چینی سفیر سکالرشپ پروگرام قائم کیا تاکہ اردنی طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب اور مدد فراہم کی جا سکے۔ 2023 میں 6 جبکہ 2024 میں 8 طلبہ کو سکالرشپ دی گئی تھی۔

Website |  + posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!